پاکستان

ڈیرہ بگٹی میں 12 فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے

اسلام آباد ۔۔19مئی2017ء
(بشیر باجوہ ببیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
اسلام آباد ۔ ڈیرہ بگٹی میں 12 فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈیری بگٹی کو علاقے سوئی میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر جمال خان سمیت 12 فراریوں نے قبائلی رہنما حاجی خان محمد مسوری اور حساس اداروں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ قومی دھارے میں شامل ہو نے والے افراد گیس پائپ لائنز اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے علاوہ دیگر جرائم میں مطلوب تھے۔ ہتھیار ڈالنے والوں نے ملکی ترقی میں حصہ لینے کا عہد کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button