انٹرنیشنل

پاکستان نےعالمی عدالت کے دائرہ سماعت کودوبارہ چیلنج کرنے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد ۔۔19مئی2017ء
( بشیر باجوہ ببیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
آئندہ 6ہفتوں میں دوبارہ سماعت کی درخواست کی جائیگی،پاکستان عالمی عدالت انصاف میں اپناوکیل بھی نہیں بدلےگا۔میڈیارپورٹس
پاکستان نے عالمی عدالت کے دائرہ سماعت کودوبارہ چیلنج کرنے کافیصلہ کرلیا، پاکستان کی جانب سے آئندہ 6ہفتوں میں دوبارہ سماعت کی درخواست کی جائیگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان عالمی عدالت انصاف میں اپناوکیل بھی نہیں بدلے گا،بلکہ پاکستانی وکیل خاورقریشی ہی عالمی عدالت میں پیش ہوں گے۔
دوسری جانب بھارتی جاسوس کلبھوشن کے پاس اپنی سزاکواپیلٹ کورٹ میں چیلنج کرنے کاآخری روز ہے۔واضح رہے گزشتہ روزعالمی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی سزائے موت پرعملدرآمدروکنے کیلئے حکم امتناعی جاری کیاتھا۔کلبھوشن یادیوکو10اپریل کوسزائے موت سنائی گئی تھی۔قانون کے مطابق ملزم 40روزمیں سزائے موت کوچیلنج کرسکتاہے۔جبکہ 60روزمیں آرمی چیف سے اور آرمی چیف کے فیصلے کے بعد90روزمیں صدرمملکت سے اپیل کرسکتاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button