پاکستان

چئیر مین پیمرا ابصار عالم نے جی ایچ کیو سیمینار میں شرکت نہیں کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد۔19مئی2017ء
( بشیر باجوہ ببیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا) لاہورنجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں نے جی ایچ کیو میں منعقد کیے گئے سیمینار میں شرکت کی۔ وہاں کافی کُرسیوں پر نام لکھے ہوئے تھے۔ جن میں سے ایک نام چئیرمین پیمرا ابصار عالم کا بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دائیں بائیں نظر دوڑائی تو تاکہ دیکھ سکوں کہ کون کون بیٹھا ہے ۔
لیکن مجھے ایک کرسی خالی نظر آئی جو چئیر مین پیمرا کی تھی ۔ چئیر مین پیمرا اکثر آرمی چیف اور فوج سے مدد مانگتے رہتے ہیں۔ ریاستی ادارے کا سربراہ ہونے کے طور پر انہیں سیمینار میں بلایا گیاتھا لیکن وہ نہیں آئے۔ اگر وہ آتے تو میں ان سے پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا ان کو فوج سے مدد مل گئی ہے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button