پاکستان

مشال خان قتل کیس، عبد الولی خان یونیورسٹی کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا

مردان 19 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
مشال خان قتل کیس پر عبد الولی خان یونیورسٹی میں سنڈیکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عبد الولی خان یونیورسٹی کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کا مین کیمپس 22 مئی کو کھول دیا جائے گا۔جبکہ شنکر کیمپس 24 مئی اور گارڈن کیمپس 25 مئی کو کھولا جائے گا۔ خیال رہے کہ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مشال خان کے قتل کے بعد یونیورسٹی کیمپس کو تاحال بند رکھا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button