منظوروٹواورقیوم سومرو کا فردوس عاشق اعوان سے رابطہ،شکایتوں کے انبار لگ گئے
لاہور:18 مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پیپلزپارٹی ناراض کارکنوں کومنانے کیلئے سرگرم ہوگئی،منظوروٹواورقیوم سومرو نے فردوس عاشق اعوان سے رابطہ کر لیا جس کے بعد فردوس عاشق اعوان نے انکے سامنے شکایات کے امبار لگا دیے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منظوروٹواورقیوم سرمرو نے سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان کو پارٹی قیادت سے اختلافات ختم کرنے اور پارٹی میں رہنے کیلئے منانے کی کوشش کی مگر انہوں نے اپنے تحفظات اور شکایات کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ پارٹی نے کسی اجلاس میں بلایا نہ کبھی حال پوچھا اب یاد کیسے آگئی- تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارٹی نے چار سال تک لاوارث چھوڑے رکھا ، اب کیوں نہ سیاسی وارث تلاش کروں- فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا ایک سیاسی گینگ میرے خلاف کام کر رہا ہے ، غیروں کو میری اہمیت کا اندازہ ہے مگر اپنوں کونہیں ۔