پاکستان
مجھ سمیت کسی کو بھی 2018ءتک لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا یقین نہیں ہے،شہلا رضا
اسلام آباد18 مئی 2017
سپیشل رپورٹ
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ میرے کہنے پرعابد شیر علی نے صوبوں کو چورکہنا چھوڑ دیا، ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجھ سمیت کسی کو بھی 2018ءتک لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کا یقین نہیں ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ سب سے زیادہ بجلی چوری فیصل آباد میں ہورہی ہے، حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے پر ناکام ہوگئی ہے، بجلی صوبوں کیلئے نہیں بلکہ وفاق کیلئے پیدا کی جارہی ہے۔