سائنس و ٹیکنالوجی

12 ویں جماعت کے سائنسدان رفعت شاہ رخ صرف 64 گرام وزنی، دنیا کا ہلکا ترین، چوکور، سیٹلائٹ یعنی مصنوعی سیارہ بنانے میں کامیاب

ممبئی: ڈیسک رپورٹ (نیوز وائس آف کینیڈا )
12 ویں جماعت کے سائنسدان رفعت شاہ رخ صرف 64 گرام وزنی، دنیا کا ہلکا ترین، چوکور، سیٹلائٹ یعنی مصنوعی سیارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ 18 سالہ سائنسدان رفعت شاہ رخ صرف 64 گرام وزنی،دنیا کا ہلکا ترین اور سب سے چھوٹا، چوکور، سیٹلائٹ یعنی مصنوعی سیارہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں،یہ سمارٹ فون سے بھی ہلکا ہے،شاہ رخ کے مطابق مصنوعی سیارے کی تیاری کے بعد اس نے دنیا بھر کے مصنوعی سیاروں کے سائز اور ان کے وزن کا جائزہ لیا۔ اس طرح مصنوعی سیارے کی تیاری تو ایک طرف اسے ان کے اوزان پر بھی تحقیق کرنا پڑی۔ اس کے بعد ہی اس نے اپنے مصنوعی سیارے کو دنیا کا سب سے چھوٹا اور کم وزن سیارہ قرار دیا،یہ سیارہ تھری ڈی پرنٹنگ مشین اور کاربن فائبر کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس میں جدید ترین کمپیوٹر سسٹم نصب ہے۔ یہ اپنے خصوصی سینسر کے ذریعے سے زمین کے مقناطیسی ماحول میں پرواز کرے گا۔ مصنوعی سیارے کی تیاری پر 16 سو ڈالر خرچہ آیا،شاہ رخ نے اس سیارے کا نام بھارت کے سابق صدر ایٹمی پروگرام کے بانی عبدالکلام کے نام پر”کلام سیٹ” رکھا ہے۔بھارت میں عبدالکلام کا دوسرا نام "میزائل مین” ہے 12ویں جماعت کے طالبعلم رفعت شاہ رخ نے اس مصنوعی سیارے کی مدد سے ناسا کی جانب سے سکول کے طالبعلموں میں کروایا جانے والا خصوصی مقابلہ بھی جیت لیا۔27 ممالک سے 86 ہزار ڈیزائنوں میں کی شارٹ لسٹنگ میں 80 ڈیزئن منتخب کئے گئے۔جن میں شاہ رخ کا مصنوعی سیارہ اول انعام کا مستحق قرار پایا۔ یہ سیارہ چند منٹو ں میں خلا میں پہنچ جائے گا،تاہم اس میں چاند کے مدارمیں داخل ہونیکی صلاحیت نہیں ہے۔ اب سائنسدان اس نقطے پر تحقیق کر رہے ہیں کہ تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے وہ خلائی سائنس میں کون سے انقلاب لا سکتے ہیں۔ شاہ رخ کا تعلق تامل ناڈو سے ہے اور وہ چنائی کے خلائی سٹیشن میں بہت دلچسپی رکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button