معذور و مستحق افراد کی خدمت کرنا دکھی انسانیت کی عظیم خدمت ہے-کمشنر گوجرانوالہ
18مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آ ف کینیڈا )
کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے غریب و معذور شہری کو ویل چیئر دیتے ہو ئے کہا کہ معذور و مستحق افراد کی خدمت کرنا دکھی انسانیت کی عظیم خدمت ہے اور معذور افراد کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی صاحب حیثیت شہریوں پرذمہ داری عائدہو تی ہے اس موقع پر ممبر ڈویژنل امن کمیٹی گوجر انوالہ سپیشل ایڈوائزر 145 سپیشل پرسن لالہ جی سعید اقبال مرزا بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ان خیالات کاا ظہار کمشنر نے لالہ جی سعید اقبال کی جانب سے ا یک معذور خاتون کو ویل چیئر د ینے کے موقع پر کیا یہ امر قابل ذکر ہے کہ لالہ جی گذشتہ 35 سال سے معذور افراد کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں کمشنر نے ان کے جذبہ کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرایسے رحم دل اور صاحب حیثیت افراد معاشرے میں موجود ہوں تو معاشرہ محرومیوں کا شکار نہیں ہو سکتا۔