بھارتی فلم انڈسٹری پر راج کرنےوالی معروف اداکارہ ریما لاگو انتقال کر گئیں
بمبئی (ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریما لاگو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں، انکی عمر 59 برس تھی، رات گئے ریما کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد کوکیلبن ہسپتال اندھیری ویسٹ ممبئی میں داخل کروایا گیا تھا ، جہاں وہ چند لمحوں بعد انتقال کرگئیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ریما کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی۔بھارت کی فلم نگری ممبئی (بمبئی) میں سنہ 1958 میں پیدا ہونے والی ریما نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز مراٹھی فلموں سے کیا تھا، ہندی فلموں میں انہوں نے زیادہ ترمعاون اداکارہ کے کردار ادا کئے اوروہ عموماً ماں کے کردار میں نظر آئیں۔اداکارہ ریما لاگو اپنے کردار میں ڈھل جانے کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں، انہوں نے فلم “میں نے پیار کیا، ہم ساتھ ساتھ ہیں، کل ہو نا ہو، کہیں پیار نہ ہو جائے، دیوانے، واستو، کچھ کچھ ہوتا ہے، وجے پتھ‘ ناجائز اور دل والے جیسی مشہور فلموں میں سلمان خان، سنجے دت، شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کی ماں کے کردار ادا کئے۔ریما کو ٹیلی ویژن کے ڈراموں میں بھی مقبولیت حاصل ہوئی تھی, وہ “نام کرن‘” ، دو ہنسوں کا جوڑا، دھڑکن، تو تو میں میں، خاندان اور شریمان شریمتی جیسے ٹی وی سیریل میں اداکاری کر چکی ہیں۔