پاکستان

کلبھوشن یادیو کیس میں ابھی ہار یاجیت کا فیصلہ نہیں ہوا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد 18 مئی 2017
( بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اسلام آباد : وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس میں ابھی ہار یا جیت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے اس لیے ناقدین کو قومی سلامتی سے متعلق امور پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیئے۔
وہ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امور پر سنجیدگی اور بردباری کی‌ضرورت ہوتی ہے لیکن تحریک انصاف میں ان دونوں کا فقدان ہے اس لیے حساس موضوع پر بے جا اور بے مصرف بیان بازی کر رہے ہیں۔
ویزر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ عالمی عدالت انصاف نے ابھی تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا ہے اس لیے ابھی سے مختصر کو فیصلے کو ہار و جیت کی کسوٹی پر پرکھنا مناسب نہیں۔
مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا اور عالمی عدالت میں کلبوشن کیس کو منطقی انجام تک پہنچایاجائےگا جس کے لیے حکومت کے پاس ٹھوس بھی ثبوت موجود ہیں۔
کلبھوشن عالمی عدالت کیس: بھارت مطمئن نہیں کرپایا مکمل فیصلے تک پھانسی نہ دے
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بہترین انداز میں کیس لڑا ہے اور آئندہ بھی حساس معاملے اور قومی سلامتی کو اولیت دی جائے گی اور اس کے لیے اپوزیشن سمیت ہم سب کو قومی مفادکے فیصلے پر متحد ہونا چاہیے۔
عالمی عدالت انصاف کیا ہے ؟ دائرہ اختیار کیا ہے؟ کون کون رجوع کرسکتا ہے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن قومی مفاد کے معاملات پر سیاست نہ کرے اور قوم کو کنفیوز نہ کرے بلکہ اس اہم ایشو پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہو اور دشمنوں کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button