Draft

گوجرانوالہ تھانہ گرجاکھ۔۔۔ شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن۔

گوجرانوالہ 18مئی2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آ ف کینیڈا )
سٹی پولیس آفیسر اشفاق احمد خان کے احکامات کے پیش نظر گرجاکھ پولیس نے ایس ا یچ او عدنان ا عجاز کی زیر نگرانی اور ایس ڈی پی او کوتوالی کی قیادت میں شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں موثر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دوران ناکہ بندی رکشہ سے 100بوتل شراب برآمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں وقاص مسیح ، اظہر بھٹی، جمیل مسیح اور اسلم مسیح ساکنان بستی عیسائیاں گرجاکھ شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شراب فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ا یس ایچ او سب انسپکٹر عدنان ا عجاز نے اے ایس آئی افتخار احمد ، نوید انور، انتظار حسین اور علی قدیر و دیگران پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ۔ ٹیم نے حسب مخبری ملزمان کو دوران ناکہ بندی پل گندا نالہ کے قریب سی این جی رکشہ میں فروخت کے لئے شراب لاتے ہوئے چار ملزمان کو حراست میں لیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ د راز سے اس مکروہ کاروبار میں ملوث ہیں اور دیگر اضلاع سے شراب لا کر علاقے میں فروخت کرتے ہیں ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈ کئے جا رہے ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر نے اعلیٰ کارکردگی پر ایس ایچ او عدنان ا عجاز ، اے ایس آئی افتخار احمد و دیگر پولیس ملازمان کو شاباش دی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button