پاکستان

حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کی تقریبات دوسرے روز بھی جاری

سیہون شریف: (نیوز وی او سی) حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ دوسرے دن بھی زائرین نے بھرپور دھمال ڈالا۔ عرس میں شریک زائرین مزار پر چادر چڑھا رہے ہیں، متنیں مانگ رہے ہیں، تبرکات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ مزار پر حسب معمول صبح کی شروعات دھمال سے ہوئی۔ عرس میں شرکت کیلئے ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد آرہی ہے اور حضرت لعل شہباز قلندر سے اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کر رہی ہے۔ عرس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں۔ زائرین کو جامہ تلاشی کے بعد مزار کے اندر آنے دیا جا رہا ہے۔ ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دوسری جانب حضرت لعل شہبازقلندر کے مزار سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جس کے قبضے سے افغان اور پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button