انٹرنیشنل
ترک صدر طیب اردوان کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، باہمی امور تبادلہ خیال
واشنگٹن: (نیوز وی او سی) طیب اردوان وائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عالمی استحکام کی سخت ضرورت ہے۔ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے امریکا کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے۔ صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو داعش کیخلاف جنگ میں حمایت کا یقین دلا دیا۔ انہوں نے کہا ترکی کو فوجی سازوسامان کی جلد فراہم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ شام کے پرامن حل کیلئے ترک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے ترک ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔