پاکستان

انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار اور عامر خان کی گرفتاری کے لئے ڈی جی رینجرز کو ٹاسک دیدیا –

16 مئی 2017
(بشیرباجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
انسداد دہشت گردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملہ کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ڈی جی رینجرز کو دیتے ہوئے مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 31 مئی کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ قبل ازیں پولیس کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن وہ مفرور ہیں اور پولیس کی پکڑ میں نہیں آرہے
یاد رہے کہ ملزمان پر آرٹلری تھانے میں دو مقدمات درج ہیں اور ان پر قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری اور میڈیا ہاوسز پر حملوں میں معاونت فراہم کرنے پر مقدمات درج کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button