تاوان کے لیے کمپیوٹر ہیک کرنے والا وائرس دہشت کی علامت بن گیا،
نئی دہلی: تاوان کے لیے کمپیوٹر ہیک کرنے والا وائرس دہشت کی علامت بن گیا، بھارت میں لاکھوں اے ٹی ایم بند کردیے گئے، ایک بار پھر بینکوں کے باہرلوگ رلنے لگے۔
(بیورو رپورٹ نیوز وائس آف کینیڈا)
تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے تین لاکھ سے زیادہ کمپیوٹروں پرحملہ کرنے والا وائرس بھارت پہنچ گیا۔ 146146وانا کرائے145145 نامی وائرس کے حملے سے خوف زدہ بھارتی حکام نے پرانے سوفٹ ویئر پر چلنے والے لاکھوں اے ٹی ایم بند کردیے۔
عوام نقد رقوم کے حصول کے لیے در بدر ہو گئے، بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش، کیرالہ اورمغربی بنگال میں اے ٹی ایم بند کیے گئے ہیں۔
امکان ہے کہ مزید ریاستوں میں بھی اے ٹی ایم بند کیے جاسکتے ہیں، یہ اے ٹی ایمز ونڈوز کے پرانے ورزن پرچلتے ہیں جواس وائرس کا نشانہ ہے، یہ وائرس پھیلانے والے ہیکرز سسٹم ہیک کرکے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔
دنیا بھرکے کمپیوٹرز کو ہولناک سائبر حملے کاخطرہ
یاد رہے کہ یہ خطرناک وائرس ہسپتالوں، فیکٹریوں، دکانوں اور اسکولوں کے کمپوٹروں پرحملہ کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ وانا کرائے نامی وائرس دنیا بھر کے کمپیوٹرز پر دوسرے حملے کے لئے تیار ہے۔
جمعے کو یہ وائرس جنگل کی آگ کی طرح 150 سے زائد ممالک میں کمپیوٹر سسٹمز میں پھیل گیا تھا۔