گوجوانوالہ سٹی پولیس آفیسراشفاق احمد خان قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے
گوجرانوالہ 16 مئی 2016
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
قانون کی بالا دستی اولین ترجیح ہے ۔امن و امان میں بہتری پیدا کرنے کے لئے شہریوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ان خیالات کا اظہار گوجرانوالہ میں تعینات ہونے والے سٹی پولیس آفیسراشفاق احمد خان نے چارج سنبھالنے کے بعد تعارفی میٹنگ میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی اور کمیونٹی پولیسنگ پر زور دیا جائے گا۔ تفتیشی امور میں بہتری پیدا کرنے کے لئے جدید اور سائنسی ٹیکنالوجی کو برؤئے کار لایا جائے گا۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد ندیم کھوکھر نے سیکورٹی امور،زیر تکمیل پراجیکٹ اور ضلعی صورت حال بارے سی پی او کوبریفنگ دی ۔سی پی او نے کہا کہ امن و امان کا قیام ، جرائم کی روک تھام ، مقدمات کا فوری اندراج اور انصاف پر مبنی تفتیش ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے گی ۔ کار سرکار میں سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔