انٹرنیشنل
فرانس کےایڈورڈ فلپ کو ملک کا نیا وزیر اعظم بن گئے
پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانیوئل ماکروں نے ایڈورڈ فلپ کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزدکردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانیوئل ماکروں نے 46سالہ ایڈورڈ فلپ کو ملک کا نیا وزیر اعظم نامزدکردیا ۔فلپ آئندہ چند روز میں اپنی کابینہ بنائیں گے ۔نامزد وزیر اعظم ایڈورڈفلپ سابق صدر ژاک شراک کی انتخابی مہم کے انچارج رہ چکے ہیں اور میئر بغدو الاں یوپے کے قریبی دوست ہیں۔صدر ماکروں آج کسی وقت جرمن دارالحکومت برلن بھی پہنچیں گے جہاں وہ چانسلر انجیلامرکل سے ملاقات کریں گے ۔ملاقات میں دوطرفہ امور اور مختلف یورپی ترقیاتی منصوبوں اور25 مئی کو برسلز میں ہونے والے اہم اجلاس سے متعلق معاملات زیر غور آئیں گے ۔