پاکستان

پاکستان نے عالمی عدالت میں غلطی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سینیٹربابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی عدالت کے پینل میں بھارتی جج کی شمولیت پراعتراض نہ کرکے غلطی کی ہے،دو ممالک کے درمیان مقدمہ میں صرف ایک ہی سماعت ہوئی اتنی عجلت میں عام مقدمہ بھی نہیں چلتا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے مقدمہ میں10مئی کو عالمی عدالت سے نوٹس جاری ہوا اور اسی روز وزارت خارجہ میں وصول کیا گیا آئی سی جے کے پینل پر بھارتی جج ہے، پاکستان احتجاج کرکے اپنا جج ایڈباک پر لگا سکتا ہے، سوال ہے کہ جج کیوں نہیں لگایا گیا؟ ۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن مقدمہ دو ممالک کے درمیاں ہے اس میں بہت سے کنونشن اور عالمی قوانین پر بحث ہونی تھی لیکن مقدمہ شروع ہوتے ہی فیصلے پر چلا گیا گیا اتنی جلدی میں عام مقدمہ کی سماعت بھی نہیں ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button