سلمان خان نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے پہلی باراپنی آوازمیں ہدایتکارمہیش منجریکرکی آنے والی نئی مراٹھی فلم ’فرینڈ شپ ان لیمیٹڈ‘ کے لیے مراٹھی زبان میں گانا ریکارڈ کرادیا ہے۔
سلمان خان کی گائیکی کے حوالے سے کمپوزروشال مشرا کا کہنا تھا کہ اداکارنے گانا پورے 45 منٹ میں ریکارڈ کرایا اوران کی گائیکی سے خاصے متاثرہوا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے گانا ’گچی‘ ریکارڈ کرایا جوکہ 1956 کی فلم ’چوری چوری‘ کا پرانا گانا ’پنچھی بنوں اڑتی پھروں‘ کا نیا ورژن ہے-
سلمان خان کے لیے مشکل گانے کو آسان بنانے کے لیے پہلے کمپوزرنے اسے اپنی آواز میں متعدد بارگایا جس دوران سلمان خان کمپوزرکی گائیکی کو بہت دیہان سے سنا اورپھرانہوں نے وہی گانا 45 منٹ میں ریکارڈ کرادیا جب کہ مراٹھی زبان میں کچھ لفظوں کی غلط ادائیگی پرسلمان نے دوبارہ گانا بھی ریکارڈ کرایا تھا۔