لاہورہائی کورٹ بنچ بہاولپور،انٹی کرپشن مشہور مقدمہ عادل ٹاؤن سرکاری اراضی فراڈ کیس کے ملزمان محمد قاسم نائب تحصیلدار اور صابر حسین پٹواری کی عبوری درخواست ضمانتوں کی سماعت 15مئی کو لاہور ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں ہوگی
بہاولپور ( غلام رسول خان نیوز وائس آف کینڈا) لاہورہائی کورٹ بنچ بہاولپور،انٹی کرپشن مشہور مقدمہ عادل ٹاؤن سرکاری اراضی فراڈ کیس کے ملزمان محمد قاسم نائب تحصیلدار اور صابر حسین پٹواری کی عبوری درخواست ضمانتوں کی سماعت 15مئی کو لاہور ہائی کورٹ بنچ بہاولپور میں ہوگی ملزمان نے نور محل اور سرکٹ ہاؤس کے سنگم میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی 128کنال6مرلہ سرکاری اراضی جعلی فرضی دستاویزات کی بنیاد پر فرد بدر نمبر8درج و منظور کرواکر خورد بورد کروائی اور بعد ازاں فراڈی گینگ نے عادل ٹاؤن بناکر پلاٹس فروخت کئے جہاں اب محل نماء کوٹھیاں اور شادی ہال سمیت دیگر کمرشل اداروں کی بلڈنگز موجود ہیں مدعی مقدمہ غلام رسول خان چیئرمین پاکستان عوامی احتساب پارٹی کی جانب سے ملزمان کی درخواست ضمانتوں کو خارج کروانے کیلئے معروف قانون دان چوہدری منظور احمد ایڈووکیٹ عدالت عالیہ میں دلائل دیں گے۔