Draft

ارباز خان سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ کو نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ روپے دینے پر آمادہ

بالی ووڈ ہدایتکارو اداکار ارباز خان اور آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ نے 18 سالہ بندھن کے بعد گزشتہ سال باقاعدہ طلاق کے لیے باندرہ کی فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور ملائکہ نے طلاق کے لیے 10 کروڑ روپے اور بیٹے کی کفالت کا مطالبہ کیا تھا جب کہ 2 روز قبل ہی دونوں اسٹارز میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ہے لیکن اب طلاق کے بعد نان نفقہ کی مد میں آئٹم گرل کو ان کی سوچ سے زیادہ نواز دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اسٹار اربازخان نے ملائکہ اروڑہ کو طلاق کے بعد نان نفقہ کی مد میں 15 کروڑ روپے دینے کے لیے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور ساتھ ہی بیٹے کو ممبئی کے پوش علاقے میں گھر بھی تحفے میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہدایتکار کی جانب سے عدالت کو بھی نان نفقہ کی مد میں بھاری رقم دینے سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا جس کے بعد دونوں اسٹارز کی باقاعدہ طلاق ممکن ہو سکی تاہم اب تک طلاق کے لیے ہونے والے معاہدے کی تصدیق دونوں فریقین کی جانب سے نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ ارباز کان اور ملائکہ اروڑہ نے 1998 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک 14 سال کا بیٹا بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button