پاکستان

شیخ رشید نے این اے 55,56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی(نیوز وی او سی آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداین اے 55 اور 56 سے عمران خان کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے اور کہا کہ 120 دن اہم ہیں جس کے بعد جے آئی ٹی سے ن لیگ کا جنازہ نکلے گا پانچوں کندھوں پر نکلے گا،بھارتی صنعتکار کے بارے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سجن جندال ایسے پاکستان آیا جیسے اس کی خالہ کا گھر ہو-
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 کے کارکنوں کی جانب سے شیخ رشید کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کے ساتھ ملکر الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2 لیڈر ہیں ایک عمران اور دوسرا شیخ رشید جبکہ پاکستان میں سیاست کے دو شہر ہیں ایک کراچی اور دوسرا راولپنڈی،2017 ءالیکشن کا سال ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ حنیف عباسی پر 2 ٹن ہیروئن کا کیس ہے،اگر جے آئی ٹی سے ن لیگ کا جنازہ نہ نکلے تو عوام کو مایوس نہیں ہونا چاہیے اور لوگوں کو نفرت کے معیار پر پہنچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاک فوج کو بدنام کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،سوشل میڈیا اور دورے فورمز پر پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے گئے۔
نے ماﺅں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہے اپنی ہر کامیابی کے بعد ماں کے قدموں میں جاکر بیٹھتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ فلیٹ قطری کے نا کسی اور کہ صرف نوازشریف کے ہیں،آج کس منہ سے عمران خان کے خلاف کیسز دائر کئے جارہے ہیں،ہم پاک چین اقتصادی راہداری کے حامی ہیں
شیخ رشید نے کہا کہ 7 دفعہ وزیر رہا ہوں ،اگر کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا،حکمران کلبھوشن یادیو پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں،بھارت میں پاکستان کے 7 آدمی جاسوسی کے الزام میں پکڑے گئے اور ان میں سے ایک کے لئے بھی ہمیں قونصلر رسائی نہیں دی گئی۔
مدرز ڈے کے حوالے سے شیخ رشید نے اپنی والدہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر لمحہ ماں کی محبت کو محسوس کرتا ہوں اور اپنی ہرکامیابی کے بعد ماں کے قدموں میں جاکر بیٹھتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button