ریڈزون میں نہ آنا، سندھ حکومت کی مصطفیٰ کمال کو پیشگی وارننگ
کراچی: (نیوزوی او سی) سندھ حکومت نے پی ایس پی کو خبردار کر دیا، کسی کو ریڈ زون میں گھسنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ کراچی میں بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال شہر کی حالت خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کو ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ پی ایس پی کے ساتھ جتنے لوگ ہیں سب کو پتہ ہے۔ کسی پارک میں بیٹھ جائیں، پانی مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال معصوم لوگوں کو ڈھال بنا کر ریڈ زون نہ لائیں، کارکنوں کے ساتھ آئیں پھر دیکھیں گے۔ نیوز کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ملین مارچ اس دن کیا جا رہا ہے جب وزیر اعلی سندھ کراچی سرکلر ریلوے کی تعمیر کے لئے چین میں معاہدہ کریں گے۔