ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ہے :نواز شریف –
بیجنگ (نیوز ای او سی ) وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں پاک چین اقتصادی راہداری سرحدوں کی پابند نہیں ، ون بیلٹ ون منصوبہ تین براعظموں کو ملائے گا ، اس سے دہشتگردی اور انتہا پسندی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ آنے والی نسلوں کیلئے تحفہ ہے ۔ بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین میں بیلٹ اینڈ فورم کا انعقاد تاریخی موقع ہے ، یہ منصوبہ تین براعظموں کو ملائے گا ، اس سے خطے میں دہشتگردی اور انتہاپسندی پر قابو پانے میں مدد ملے گی ، غربت کا بھی خاتمہ ہوگا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری سرحدوں کی پابند نہیں ٹھوس منصوبہ بندی اور پختہ عزم اقتصادی راہداری کی تکمیل کا ضامن ہے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو آنے والی 11 نسلوں کیلئے تحفہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا پاکستان کی نوجوان نسل کی صلاحتیوں سے استفادہ کرنا چاہیے ، وزیر اعظم نے علاقائی روابط کیلئے چین کی قیادت کے وژن کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ منصوبہ ہم سب کیلئے ہے ، اس کو مل کر کامیاب بنائیں ۔