پاکستان

آرمی چیف کی سانحہ مستونگ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت.

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کیینڈا)
راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو کم نہیں کرسکتیں اور معاشی ترقی اور امن و استحکام کی کوششیں جارہی رہیں گی۔
اس کے علاوہ مستونگ میں مولاناعبدالغفورحیدری کے قافلے پر خودکش حملہ، 27 سے زیادہ افراد شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button