غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر راجہ غلام مصطفیٰ بھٹی نے ڈان لیکس کے اصل مجرمان کے خلاف کروائی نہ ہونے پر اپنے والد کو ملنے والے فوجی میڈلز فوج کو واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے
(کنٹری بیورو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
غازی پاکستان فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر راجہ غلام مصطفیٰ بھٹی نے ڈان لیکس کے اصل مجرمان کے خلاف کروائی نہ ہونے پر اپنے والد کو ملنے والے فوجی میڈلز فوج کو واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے- چیئرمین ڈاکٹر غلام مصطفیٰ بھٹی نے کہا کہ 6 اکتوبر 2016 کو ڈان میں چھپنے والی خبر کے نتیجے میں ایسا طوفان برپا ہوا کہ صحافت سے لے کر سیاست کے ایوانوں تک شور برپا ہوگیا ۔ کورکمانڈر کانفرنس نے اس خبر کو جھوٹا ، بے بنیاد اور قومی سلامتی پر کاری ضرب قرار دیا قرار دیا اب آخر ایسا کیا ہوا ہے کہ راتوں رات افواج پاکستان کو بدنام کرنے والے مجرمان اپنے انجام کو پہنچے بغیر ہی آزاد ہیں- پاکستانی فوج دنیا کی واحد فوج ہے جو عوامی فوج ہے اس کی جڑیں عوام میں ہیں اور الله کے بعد پاکستانی قوم فوج کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے لیکن موجودہ حکمران دنیا کی سب سے بہترین فوج کو پنجاب پولیس کی طرح تابعدار بنانا چاہتے ہیں جس کو ہم نہیں مانتے- میاں مودی پارٹنرشپ کے لئے افواج پاکستان کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے یہ افواج پاکستان کے عظیم شہداء کے مقدس خون سے غداری کے مترادف ہے- آج شہیدوں اور غازیوں کے پاک خون کو ہم کیا جواب دینگے میرے والد پاکستان آرمی میں تھے اور ان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے 1948، 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں شرکت کی تھی اور تینوں جنگوں میں بشیر احمد بھٹی نے غازی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا جس کے اعتراف میں ان کو افواج پاکستان کی طرف سے تمغوں سے نوازا گیا تھا مگر آج میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں یہ تمغے جن کو میں نے اپنے سینے پر سجایا تھا کہ میں ایک بہادر باپ کا بیٹا ہوں اور ان کی بہادری کے اعتراف میں ملنے والے میڈلز واپس افواج پاکستان کے حوالے کروں گا کیونکہ یہ ہی میرا احتجاج ہے کہ جو لوگ افواج پاکستان اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیں اور ان کو اس جرم کی سزا ملے بغیر ہی معاملات طے ہوجانا سمجھ سے بالاتر ہیں- یہ افواج پاکستان کے عظیم شہداء کے مقدس خون سے غداری کے مترادف ہے-