پاکستان

وزیر اعظم نوازشریف چاروں وزراءاعلیٰ کیساتھ6روزہ دورے پرچین روانہ ہو گئے

وزیر اعظم پاکستان نوازشریف چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر چین کیلئے روانہ ہو گئے ،چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، خرم دستگیر ، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق اور انوشہ رحمان بھی وزیرا عظم کے ہمراہ ہیں۔وزیر اعظم کل صبح چینی صدر سے ملاقات کریں گے اور اتوار کے روز بیلاروس کے صدر سے ملاقات کریں گےاور کلچرل شو میں بھی شریک ہونگے۔دورے کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعظم 14 اور 15مئی کو بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔فورم میں 27ممالک کے سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔فورم کا مقصد مساوی کا میابی کے اصول کے تحت مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے۔ فورم میں لیڈروں کا راﺅنڈ ٹیبل اور اعلی سطحی ڈ ائیلاگ بھی ہو گا۔
نواز شریف ڈا ئیلاگ کے اجلاس اور را ﺅنڈ ٹیبل سے خطاب کریں گے، اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جا ئے گا۔ نواز شریف چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کر کے دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ سی پیک سے متعلق کئی پراجیکٹس کے ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرا عظم نوازشریف بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بریف کیا جائے گا ۔وزیر اعظم ہانگ کانگ کا بھی دورہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button