انٹرنیشنل

اب مزید فوجی افغانستان نہیں بھیجے جائیں گے : جرمنی

برلن (نیوز وی او سی آن لائن) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے افغانستان میں مزید فوجی بھجنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان میں مزید فوجی نہیں بھیجے جائیں گے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق برلن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے افغانستان میں جرمنی کے مزید فوجی بھیجنے کے تاثر کی تردید کردی اور کہا کہ افغانستان میں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم جرمنی شمالی افغانستان میں نیٹو ملٹری ٹریننگ مشن میں تو شامل رہے گا ۔برلن حکومت اس حوالے سے نیٹو کی تجزیاتی رپورٹ اور درخواست کا انتظار کرے گی اور یہ کہ جرمنی جنگی مشن میں حصہ لینے کے لیے پہلا ملک نہیں بنے گا۔
دوسری جانب نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button