Draft
ڈولی کیخلاف ہرجانے کی درخواست پر کارروائی 2 دن کیلئے ملتوی
لاہور(کورٹ رپورٹر نیوز وی او سی )سیشن عدالت نے ماڈل ڈولی کے خلاف ہرجانے کے دعویٰ کی درخواست پر کارروائی دو دن کیلئے ملتوی کردی ۔ڈیوٹی ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے معروف ایونٹ آرگنائزر عمران رشید کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ڈولی نے لوگو چوری کا جھوٹا الزام عائد کیا جس سے اس کی شہرت کو نقصان پہنچا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ماڈل ڈولی کو دس کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔متعلقہ جج چھٹی پر ہونے کی وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت12 مئی تک ملتوی کردی۔