وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں مچھر والی میں تشدد کے بعد ہاتھ کاٹے جانیوالے 13سالہ عرفان کے گھر آمد۔
ننکانہ صاحب ‘ نواحی گاؤں مچھر والی
(کنٹری بیورو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلیٰ کامتاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار۔
زیادتی کرنے والا کوئی شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے گا۔شہبازشریف
ہاتھ کاٹنے والے ظالم کو قانون کے شکنجے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔وزیراعلیٰ پنجاب
13سالہ عرفان کو مصنوعی ہاتھ لگواکردیا جائے گا۔شہبازشریف
وزیراعلیٰ کا ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار۔
مضروب 13سالہ عرفان کی والدہ 7تاریخ کو تھانے پہنچی تو پرچہ 8تاریخ کو کیوں ہوا۔وزیراعلیٰ
ایک دن کی تاخیر سے مقدمے کا اندراج افسوسناک ہے۔وزیراعلیٰ
پولیس افسروں کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا۔شہبازشریف
پولیس افسروں کو یہ احساس کیوں نہ ہوا کہ مضروب عرفان کی والدہ 10کلومیٹر کا سفر کر کے تھانے پہنچی ۔شہبازشریف
میں ذاتی طورپر تحقیقات کی نگرانی کروں گا۔شہبازشریف
آپ کے ساتھ ہر قیمت پر انصاف ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندان کو مالی امداد کا چیک دیا۔
متاثرہ خاندان کے بچوں کے تعلیم و تربیت کے پنجاب حکومت برداشت کرے گی۔شہبازشریف
متاثرہ خاندان کو مفت طبی سہولتیں مہیاکی جائیں گی۔شہبازشریف
افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کیلئے اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل۔
چےئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم اورآر پی او سرگودھا کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
وزیراعلیٰ کی کمیٹی کے ممبران کو فوری طورپر جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت۔
جب تک تحقیقات مکمل نہ ہوجائیں گی انکوائری کمیٹی کے ممبران اسی علاقے میں رہیں گے۔