سازش کے تحت محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ھے۔ جام مہتاب حسین ڈھر
کراچی 11 مئ ۔
(کنٹری بیورو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) صوبائی وزیر تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہاھے کہ بوٹی مافیا نے ایک سازش کے تحت محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ھے تاہم محکمہ تعلیم کے بروقت اقدامات نے اس مذموم سازش کو ناکام کردیا ھے ۔یہ بات آج انہوں نے گورنمنٹ اسلامیہ گرلز ڈگری کالج صدر کے اچانک دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم نے مختلف کلاسز کا بھی دورہ کیا اور اپنی جیب سے 2 ہزار روپے دیئے تاکہ کلاسز میں ٹیوب لائٹس لگائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں تعلیمی بورڈز کے تمام معاملات گورنر ھاوس سے چلائے جاتے تھے جس سے بگاڑ پیدا ھوا۔اب ان معملات کو سدھارنے میں تھوڑا وقت لگ رھا ھے۔امید ھے آئندہ سال بوٹی مافیا دم توڑ دے گی۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مذید کہا کہ پرنسپلز کا کام صرف دفتر میں بیٹھے رہنا نہیں ھے بلکہ کالج کے تمام معاملات کو احسن طریقے سے چلانا ھے تاکہ طالب علموں پر اچھا تاثر پڑے۔ انہوں نے کہاکہ پیپرز کے وقت سے پہلے آوٹ ھونے میں کئ لوگ ملوث ہیں اور وقت آنے پر ان کے نام سامنے لائے جایئں گے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی پرچہ آوٹ کرانے کی ہمت نہ کرسکے ۔