کھیل
افغانستان نے گرین شرٹس کے ساتھ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا
لاہور 11-مئی 2017
(کنٹری بیورو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
افغان کرکٹ بورڈ کے سربراہ عاطف مشال نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات یا کسی بھی تیسرے ملک میں کھیلنا بہتر ہو گا، اس حوالے سے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تو یہ خواہش ہوگی کہ پاکستان ٹیم افغانستان میں آ کر کھیلے۔کرکٹ ڈپلومیسی سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔ پاکستان کے تین چار کھلاڑی پہلے ہی افغان سپر لیگ (شپگیزہ) میں کھیل رہے ہیں۔