پاکستان

کراچی میں کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی چوبیس ملین روپئے کی لاگت سے تیار کردہ نئی عمارت کا افتتاح

کراچی مئی ١١
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
آئی جی پی سندھ اے ڈی خواجہ اور امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کراچی میں سی ٹی ڈی کے لیئے قائم ہونیوالی نئی عمارت کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ٫ایڈیشنل آئی جی سندھ ،زونل ڈی آئی جیز ساؤتھ ،ویسٹ کے علاوہ ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اورینج ڈی آئی جی سی ٹی ڈی بھی موجود تھے ۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عامر فاروقی نے اس موقع پر پیش کردہ استقبالیئے میں مہمانان خصوصی کو خوش آمدید کہا اورسی ٹی ڈی کی جرائم اور باالخصوص دہشت گردی کے خلاف جملہ کارکردگی کا احاطہ کیا۔۔۔۔
آئی جی سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کہ مذکورہ عمارت سال 2010 ماہ نومبر کی گیارہویں تاریخ کو دہشت گردانہ حملے میں تباہ ہوئی تھی۔۔اس حملے کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق اور 400زخمی ہوئے تھے۔۔۔بعداذاں امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء اینفورسمنٹ افیئرز (INL) کے ذریعے عمارت کیو تعمیر نو کی مد میں چوبیس ملین روپئے فراہم کیئے گئے تاکہ سندھ پولیس سی ٹی ڈی کا عملہ اسے دوبارہ استعمال کرسکے ۔۔۔انہوں نے اپنے خطاب میں امریکی حکومت کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دونوں ممالک کے عوام انتہائی پرعزم اور غیرمتزلزل ہیں۔۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن ردالفساد بھی انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔۔۔اس آپریشن کی کامیابی اپنے اثرات نا صرف ریجن بلکہ بین الاقوامی سطح تک بھی مرتب ہونگے ۔۔۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکی حکومت کے تحت آئی این ایل کا سندھ پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کو سراہتے ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔۔۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ آج کا دن اور اس عمارت کا افتتاح دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور امریکہ کے غیرمتزلزل عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمارت کی تعمیر نو اور اسکے تحت اٹھائے گئے اقدامات سے سندھ پولیس کو انسداد دہشت گردی کی جملہ کاوشوں میں نمایاں مدد ملیگی ۔۔۔۔
اس موقع پر امریکی سفیر نے سندھ میں امن امان کے حالات پر کنٹرول ٫پولیس تربیتی امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال کرنے جیسے اقدامات پر آئی جی سندھ کی کوششوں کی تعریف کی اور جملہ اقدامات کو لائق تحسین اور قابل ستائش قرار دیا –

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button