پاکستان

رمضان میں سگریٹ نوشی کرنے پر 3 ماہ قید کی سزا-بل منظور

اسلام آباد… 11مئی 2017
)بشیر باجوہ نیوز وائس آف کینیڈا)
ہوٹل مالکان کو اب 500 روپے کی بجائے 25 ہزار روپے تک جرمانہ کیاجائیگا،سینما گھروں کو بھی قانون کی خلاف ورزی پر کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا- ترمیمی بل- قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے چوہدری تنویر کے احترام رمضان کے ترمیمی بل 2017 کاجائزہ لینےکے بعد متفقہ طور پر منظوری دے دی، کمیٹی نے احترام رمضان آرڈیننس میں تجویز کردہ تجاوزیر منظور کر لیں جس کےتحت احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان کو اب 500 روپے کی بجائے 25 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔ ترمیم شدہ بل کے تحت رمضان کے اوقات میں عوامی مقامات پر کھلے عام کھانےاورسگریٹ نوشی پر مکمل پابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے والا تین ماہ قید کے ساتھ500 روپے جرمانہ بھی ادا کریگا اسی طرح ذرائع ابلاغ کے اداروں یا سینما گھروں کو بھی قانون کی خلاف ورزی پر کم از کم 5 لاکھ روپے جرمانہ کیاجا ئے گا-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button