پاکستان

پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے اثاثہ جات کے گوشوارے مانگ لیے۔

اسلام آباد:-
(کنٹری بیورو آفس پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا- )
پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے اثاثہ جات کے گوشوارے مانگ لیے۔
وزیراعظم اوران کے بچوں سے متعلق تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پرتشکیل دی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے وزیراعظم کے گوشواروں کی تفصیلات کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ جے آئی ٹی نے وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدر کے گوشواروں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے متن کے مطابق وزیراعظم کے دوہزارتیرہ سے دوہزارسولہ تک کے گوشواروں کی سر بمہر تفصیل 3 دن میں فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی سکریسی برانچ نے گوشوارں کی فائل تیار کرلی ہے۔جے آئی ٹی کے طلب کردہ گوشواروں کی فائل چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کر دی گئی ہے جس کے بعد یہ جے آئی ٹی کو بھیجی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، قومی احتساب بیورو (نیب)، انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کے عہدیدارشامل ہیں۔
عدالت نے حکومت کو جے آئی ٹی کے لیے 2 کروڑ روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا تاکہ ٹیم آزادانہ انداز میں اپنی تحقیقات کو جاری رکھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اپنے عہدیداروں کے ملک کے اندر ہونے والے اخراجات برداشت کریں گے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی کو ضرورت پڑنے پر غیرملکی دوروں کا بھی اختیاردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button