ضلع رحیم یار خان بھر میں 108 مساجد و مقامات پر شب برات کے سلسلہ میں اجتماعات منعقد ہوں گے :
(بیورو آفس رحیم یار خان نیوز وائس آف کینیڈا )
رحیم یار خان : ضلع بھر میں 108 مساجد و مقامات پر شب برات کے سلسلہ میں اجتماعات منعقد ہوں گے : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : پولیس کی جانب سے تمام پروگرامز کے لئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : شب معراج کے 108 پروگرامز کے لئے ضلع بھر کے 5 سرکل پولیس افسران، ستائیس ایس ایچ اوز سمیت 700 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت 22 اہم مقامات پر پولیس پیکٹس اور پانچ چیک پوسٹوں کے زریعے خصوصی ناکہ بندی کی گئی ہے : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز کے علاوہ کوئک رسپانس فورس کی 12 اور ایلیٹ فورس کی 6 گاڑیاں ضلع بھر میں گشت پر مامور کر دی گئی ہیں : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : گشت اور ناکہ بندی کے دوران پولیس مشکوک گاڑیوں اور افراد اسنیپ چیکنگ کرے گی : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : ڈی پی او ذیشان اصغر کی ہدایت پر پولیس ضلع بھر میں امن و امان اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائے گی : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : تمام منتظمین کو قانون اور ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : سکیورٹی انتظامات کو موئثر بنانے کے لئے سکیورٹی برانچ کے اہلکار سول پارچات میں نگرانی کریں گے : ترجمان پولیس
رحیم یارخان : ڈی پی او ذیشان اصغر، ایس پی انوسٹی گیشن شاہ نواز چاچڑ، اے ایس پی محمد لطیف مہر، ڈی ایس پی جمشید علی شاہ اور انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال ضلع بھر میں اچانک دورہ کر کے پولیس ڈیوٹی کو الرٹ رکھیں گے : ترجمان پولیس