Draft

سیالکوٹ میں سوڈا واٹر کمپنی، ریسٹورنٹ اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور سیل

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ /ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹرسیالکوٹ ڈاکٹر احمد ناصرچودھری نے پیور فوڈ ایکٹ کے تحت بغیر فوڈ لائسنس، زائد المعیاد اشیائے خورد نوش کی فروخت ، صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرنے کی پاداش میں ایک سوڈا واٹر کمپنی، ریسٹورنٹ اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور کو سیل کردیا جبکہ ایک بارکیو شاپس کو ایک ہزار روپے جرمانہ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد ناصرچودھری نے انسپکشن کے دوران باجوہ سوڈا واٹر ، بیری والا چوک ،سیور ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور بسم اللہ ریسٹورنٹ چوک گوہد پور پیور فوڈ ایکٹ کے تحت سیل کردیا جبکہ علی بابا تکہ شاپس خادم علی روڈ کو ایک ہزار روپے جرمانہ کیا جو اس سے موقع پر ہی وصول کرلیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button