انٹرنیشنل

پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا،

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس کینیڈا )
پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت ترکی پاکستان سے باون سپر مشاق طیارے اور پاکستان چار جنگی بحری جہاز خریدے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی نے دفاعی تعاون میں نیا سنگ میل عبور کر لیا، دونوں ملکوں میں تین اہم دفاعی تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوگئے، جس کی رو سے ترکی پاکستان کو چار چھوٹے جنگی بحری جہاز فراہم کرے گا جبکہ ترکی پاکستان سے باون سپر مشاق طیارے اور پاکستان چار جنگی بحری جہاز خریدے گا۔ پاک ترک اشتراک سے نئے لڑاکا طیاروں کی تیاری بھی زیر غور ہے۔
وزارت دفاعی پیدا وار کے مطابق پاکستان اور ترکی میں دفاعی تعاون کی تین اہم دستاویزات پر دستخط ہوئے، پاک بحریہ کیلئے متحرک جنگی جہاز کراچی شپ یارڈ میں بھی تیار کیے جائیں گے، رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاک، ترک دفاعی تعاون میں تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
ترک وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بھائی، سچا دوست اور تذویراتی شراکت دار ہے۔
ترکی کے ڈیفنس انڈر سیکریٹریٹ کے اعلامیہ کے مطابق ترکی پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ سے 52 سپر مشاق تربیتی طیارے خریدے گا جبکہ پاکستان ترکی سے چار چھوٹے بحری جنگی جہاز لے گا، یہ پہلی بار ہے کہ نیٹو کا کوئی رکن ملک پاکستان سے خریدے گئے جہازوں کو اپنے دفاعی سسٹم میں استعمال کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس معاہدے پر حتمی دستخط 30 جون کو ہوں گے۔
ترکی کے وارشپ پروگرام کے تحت اب تک دو بحری جنگی جہاز تیار کیے جا چکے ہیں جو ترک نیوی کو 2011ء اور 2013ء میں فراہم کر دیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ دو دیگر بحری جنگی جہازوں کی تیاری کا کام جاری ہے اور یہ جہاز بالترتیب 2018ء اور 2020ء میں ترک بحریہ کے حوالے کر دیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے کہ جو فوجی سازو سامان بنانے میں خود کفیل ہیں، پاکستان اب چھوٹے دفاعی ہتھیار بنانے کے ساتھ ساتھ جنگی طیارے بھی بنا رہا ہے جو کہ ملک کی سلامتی کے لیے اچھا اقدام ہے اب پاکستان اپنی دفاعی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ دفاعی سازو سامان کو بر آمد بھی کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button