پاکستان

عدالت نے مجرم پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ایونیو فائرنگ کیس میں مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنادی ہے

جب کہ مجرم پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے جناح ایونیو فائرنگ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے 2013 میں اسلام آباد کے شہریوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے مرکزی مجرم سکندر کو 16 سال قید کی سزا سنائی تاہم مجرم کی اہلیہ کنول کو با عزت بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : سکندر اور کنول پر فرد جرم عائد، ملزمان کا صحت جرم سے انکار
عدالت نے مجرم سکندر پر ایک لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا تاہم جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید میں اضافہ ہو جائے گا۔
سکندر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
واضح رہے کہ مجرم سکندر نے اپنی اہلیہ کنول کے ہمراہ 2013 اگست کو اسلام آباد کی جناح ایونیو سڑک کو 5 گھنٹوں تک اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button