انٹرنیشنل

ٹرمپ نے ڈائریکٹرایف بی آئی کو برطرف کردیا

واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وائٹ ہاﺅس کے ترجمان شان سپائیسر کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کی سفارشات کے بعد ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔جیمز کومے کے نام خط میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا وہ ایف بی آئی کو موثر طور پر چلانے کے اہل نہیں اور نئی انتظامیہ اپنا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔ایف بی آئی کا ڈائریکٹر ایسے شخص کو ہونا چاہئے کہ جو محکمہ انصاف کے اصول و ضوابط پر عمل درآمد کرے۔ ترجمان وائٹ ہاﺅس کے مطابق ایف بی آئی کا نیا ڈائریکٹر جلد نامزد کردیا جائے گا۔جیمز کومے نے ہلیری کلنٹن کی ای میلز ان کی معاون ہما عابدین کی جانب سے مس ہینڈل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایف بی آئی نے سینیٹ کی عدالتی کمیٹی کوخط لکھ کر واضح کیا تھا کہ کومے کا دعوی غلط ہے۔انہوں نے کہا امریکہ کی قومی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں داعش اور طالبان کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہے تاہم یہ اہداف منظم اور بہتر طریقے سے حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا افغانستان سے متعلق حکمت عملی مشاورت سے تیار کی گئی ہے اور ہم نہیں چاہتے دشمن کو اس حوالے سے آگاہی حاصل ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button