مسجد اقصیٰ سے اذان کی آواز دبانے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے: ترک صدر
استنبول (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہاہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصیٰ کے میناروں سے اذان کی صدا کوئی نہیں روک سکتا۔ ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے خلیج کنونشن سینٹر میں منعقدہ عالمی فورم کی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ا±مت م±سلمہ کا قبلہ اول، قابل تکریم و احترام ہے۔ امت مسلمہ کا اعتقاد ہماری تاریخی میراث کی غمازی کرتا ہے لہذا ہم القدس کے تنازعے کا دفاع کرتے ہیں، اس کی اہمیت قابل توجہ ہے اور ہماری کوشش ہے کہ القدس امن و آشتی کا پھر سے گہوارہ بن جائے۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کے پر امن اورمنصفانہ حل کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ صیہونی طاقت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمارے میناروں سے اذان کی آواز دبائے، ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔