کلبھوشن معاملہ پرشیریں مزاری کی جانب سے بھارتی فیصلے پر تعجب کا اظہار
بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے معاملہ پر آج خارجہ امور کمیٹی میں تحریک انصاف کی رکن ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے بھارتی فیصلے پر تعجب کا اظہار کیا گیا- شیریں مزاری نے کہا کہ قونصلر تعلقات کے حوالے سے ویانا کنونشن سے متعلق پاکستان کی ناقص حکمت عملی مسائل پیدا کررہی ہے، پاکستان نے خود کو قونصلر تعلقات کے حوالے سے ویانا کنونشن کا فریق بنا رکھا ہے، جاسوسوں کے معاملے پر پاکستان اور بھارت نے کبھی عالمی عدالت انصاف سے رجوع نہیں کیا، بھارت کا عالمی عدالت انصاف کا دروازہ کٹھکٹھانے کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ جاسوس کی گرفتاری سے بھارت کا بہت کچھ خطرے میں ہے، شیریں مزاری نے کہا کہ بھارت عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں سے متعلق دروغ گوئی سے کام لے رہا ہے، عالمی عدالت انصاف پاکستانی عدالت کے فیصلے میں تبدیلی کیلئے پاکستان کو مجبور نہیں کرسکتی، امریکہ کیطرح پاکستان بھی آپشنل پروٹوکول کے بارے میں اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرے، شیریں مزاری نے مزید کہا کہ حکومت تمام عالمی معاہدے اور پرٹوکولز منظوری کیلئے پارلیمان میں پیش کرے، اس معاملے سے واضح ہے کہ بین الاقوامی معاملات پر بند دروازوں کے پیچھے کئے جانے والے فیصلوں کی پاکستان کو کیا قیمت چکانا پڑسکتی ہے،