پاکستان

پولیس نے اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ڈی آئی جی آپریشنزکا A کیٹگری کے 25،B کے 111 اشتہاری گرفتارکرنے کا دعویٰ

لاہور (نیوز وی او سی آن لائن)پولیس نے اپریل کی کارکردگی کی رپوٹ جاری کردی جس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 738 عدالتی مفرور، کیٹگری Aکے 25 ،کیٹگری B کے 111 اشتہاری، 460جواری اورقحبہ خانوں سے 291 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ گزشتہ ماہ کی کارکردگی کی رپوٹ کے مطابق ہوائی فائرنگ کرنے پر50افراد، گداگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 30افراد ،ون ویلنگ پر46 منچلے ، پتنگ بازی پر466 افراد ،پرائس کنٹرول ایکٹ پر938 اورلاوڈاسپیکرایکٹ پر 47 ملزمان گرفتار کیا گیا ۔اپریل میں 708 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جن کے قبضے سے 2 کلو ہیروئن، 317 کلو چرس، 6ہزار بوتل شراب جبکہ گزشتہ ایک ماہ میں64ڈکیت گینگز کے157 کارندے حراست میں لے کر 11 کلاشنکوف،31 رائفلز،32 بندوقیں،343 پستول اور6231 گولیاں برآمد کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button