پاکستان

ایک کیس موجودہ وزیر اعظم ،دوسرا آئندہ وزیر اعظم کا ہے ،اکرم شیخ عمران خان کو اگلا وزیر اعظم مان لیا ؟ جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد(نمائندہ نیوز وی او سی)سپریم کورٹ میں عمران خان کی آف شور کمپنیو ں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنماحنیف عبا سی کے وکیل اکرم شیخ نے عمران خان کو مستقبل کا وزیر اعظم قرار دیدیا،دلائل میں انکاکہناتھاکہ’یہ بہت اہم کیس ہے ،یہ کسی عام آدمی کا معاملہ نہیں بلکہ عمران خان کے با رے میں ہے ،ایک پاناما کا کیس ہے جو کہ ملک کے موجودہ وزیر اعظم کا مقدمہ ہے جبکہ یہ مقدمہ ملک کے آئندہ وزیر اعظم کا ہے ‘۔اس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسارکیاکہ’کیا آپ تسلیم کرتے ہیں کہ عمران خان ملک کے اگلے وزیر اعظم ہیں؟‘۔مزیدبرآں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور ایڈووکیٹ اکرم شیخ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا،چیف جسٹس کاکہناتھاکہ عمران خان کیخلاف آپکی درخواست کو نعیم بخاری نے نعمت سمجھا،میرے خیال سے وہ سمجھتے ہیں اس کیس سے ان پرلگے ہوئے داغ بھی دھل جائینگے ۔انہوں نے نعیم بخاری کی تعریف بھی کی اور کہا کہ’بخاری صاحب نے کبھی کسی کے بارے میں برا نہیں کہا‘۔تو اکرم شیخ نے کہا کہ میں بھی نعیم بخاری کا بڑامداح ہوں اورانکا کوئی ٹاک شومس نہیں کرتا۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ’میں ٹاک شوز تو نہیں دیکھتا لیکن لوگ مجھے ٹاک شوز بھیج دیتے ہیں،نعیم بخاری نے ایک ٹاک شو میں استاد دامن کی نظم پڑھی تھی، وہ بھی کل کسی نے مجھے بھیجی، چلیں اب کیس پر آتے ہیں یہ ہلکی پھلکی باتیں تو ہوتی رہیں گی‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button