انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی کو عہدے سے برطرف کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو عہدے سے فارغ کردیا جب کہ انہیں اٹارنی جنرل جیف سیشن کی خصوصی سفارش پر ہٹایا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جیمز کومی نے سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز کے حوالے سے سینیٹ میں غلط بیانی کی جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا جب کہ ایف بی آئی کے نئے ڈائریکٹر کے لئے تلاش شروع کردی گئی ہے اور جلد ہی کسی اہل شخص کو اس اہم عہدے پر تعینات کردیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جیمز کومی کے نام ایک خط بھی لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ جیمز کومی ایف بی آئی کو موثرانداز میں چلانے کے اہل نہیں، ایف بی آئی اہم ادارہ ہے اور نئی امریکی انتظامیہ اس ادارے پرعوام کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے جیمز کومی کو ایک ایسے موقع پر عہدے سے ہٹایا گیا کہ جب وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان مبینہ تعلقات کی تحقیقات کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button