پاکستان

نوجوانوں کو لیپ ٹاپ نہ دوں تو کیا کلاشنکوف دوں؟ : شہباز شریف

لاہور ( سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہاہے کہ ہم انقلاب کی باتیں نہیں کرتے ،انقلاب لا کر بھی دکھاتے ہیں،نوجوانواں کا لیپ ٹاپ نہ دوں توکیا کلاشنکوف دوں؟ جب تک پاکستان کا ہر بچہ اور بچی زیور تعلیم سے آراستہ نہیں ہوجاتے اس وقت تک ملک ترقی یافتہ نہیں بن سکتا،یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے 2008 ء میں 2 ارب روپے سے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ قائم کیااور آج اس کاحجم 17ارب روپے سے بڑھ چکاہے اور یہ تعلیمی فنڈ جنوبی ایشیائکا سب سے بڑا فنڈ بن چکاہے اور اس تعلیمی فنڈ سے 2لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں مستفید ہوچکے ہیں-اگر یہ فنڈ 2008 کی بجائے 14اگست1947 ئکو قائم کر دیا جاتا تو پشاور سے لے کر مہران کی وادیوں تک آج کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہتا اورملک صحیح معنوں میں قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بن چکا ہوتا-اگر یہ تعلیمی فنڈ قائم نہ کیا جاتا تو وسائل کی کمی کے باعث یہ بچے اعلیٰ اداروں میں حصول تعلیم تو دور کی بات شاید ان کے دروازوں کی شکل بھی نہ دیکھ سکتے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج فار ویمن یونیورسٹی ،سیالکوٹ میں طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-وزیراعلٰی نے کہاکہ اگر ایک سال کے اندر تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ کااضافہ مزید کیا جائے تو میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ میں مزید 5ارب روپے دوں گا- انہوں نے کہاکہ جب میں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیاتو مجھ پر تنقید ہوئی کہ میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر اپنا ہمنوا بنا رہاہوں-میں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ کیا میں نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے کی بجائے ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف دوں؟او رمیں نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے کر مخالفین کا اس وقت بھی منہ بند کیا تھا اور اب بھی ان کا منہ بند ہونا چاہئے -دنیا بھر میں پاکستان کا پرچم سربلنداوراسے عظیم سے عظیم تر ملک بنائیں گے اور آپ کشکول گدائی کو توڑیں گے – وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ کسانوں کامفاد مقدم ہے ۔کسانوں کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کروں گا۔متعلقہ افسران سن لیں کوئی بہانہ بازی نہیں چلے گی ،مجھے صرف نتائج چاہئیں۔گندم خریداری مہم کا ذاتی طورپر جائزہ لے رہا ہوں،کسی کو بھی کاشتکاروں کے مفادات کے ساتھ کھیلنے نہیں دوں گا۔وزیراعلیٰ نے ہیڈ سلیمانکی گندم خریداری مرکز میں کاشتکاروں کی شکایات اورفرائض میں غفلت پراوکاڑہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، ڈی ایس پی ،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ، تحصیلدار اورخریداری مرکز کے عملے کو معطل کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو سہولتوں کی فراہمی پرغفلت برتنے والوں کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں ۔وزیراعلیٰ نے اس امر کا حکم یہاں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ادھروزیرا علیٰ شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا جس میں عمران خان سے 14 دن میں معافی مانگنے کا کہا گیا ہے ،بصورت دیگر وزیر اعلیٰ قانونی کارروائی کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ کی جانب سے بھیجے نوٹس میں کہاگیاہے کہ عمران خان نے ایک عوامی جلسے میں الزام لگایاتھا کہ انہیں 10 ارب روپے کی آفر کی گئی ۔نوٹس عمران خان کو ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے پتے پر ارسا ل کر دیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button