پاکستان
وفاق کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار
ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کاعلاج کرانے کاالزام ہے،ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں،ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے:اٹارنی جنرل
کراچی:( نیوز وی او سی) سند ھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کردیا،اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرعاصم کیخلاف دہشتگردوں کاعلاج کرانے کا الزام ہے،ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں،ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے،سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔