پاکستان
گوجرانوالہ۔ ایف آئی نے ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 15نوجوانوں کو سمبڑیال ائیرپورٹ سے گرفتار کرکے تھانہ منتقل کر دیا ہے،
گوجرانوالہ۔ ایف آئی نے ترکی سے ڈیپورٹ ہونے والے 15نوجوانوں کو سمبڑیال ائیر پورٹ سے گرفتار کرکے ایف آئی اے تھانہ منتقل کردیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے خالد انیس کے مطابق نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر ترکی کا بارڈر عبور کرنے پر ترک فورسز نے گرفتار کرنے کے بعد ڈیپورٹ کیا تھا، ان نوجوانوں کو کل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ ان نوجوانوں کا تعلق مختلف اضلاع سے ہے جو حصول روزگار کیلئے غیر قانونی طور پر ترکی کے راستے یورپی ممالک جانا چاہتے تھے۔