انٹرنیشنل

پاک امریکا دوستی کے70 برس مکمل، واشنگٹن میں تقریب

’’امن سب کے لیے‘‘ کے عنوان سے پاک امریکا دوستی کے70برس مکمل ہونے پرپاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن میں رنگارنگ تقریب کاانعقادکیاگیا ۔ جس میں پاکستانی اور امریکی شہریوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔
سفیر پاکستان اعزازچوہدری کاکہناہےکہ پاکستان دنیا بھرکوامن کاپیغام دیناچاہتاہے۔
تقریب میں شریک پاکستانی اور امریکی فنکاروں نے قومی دھنوں پر ٹیبلوز پیش کیےاور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔
اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ 70سالہ تقریبات کا مقصددنیا کیلئے امید،محبت اور دوستی ہے۔
تقریب میں پاکستان کے روایتی زیورات اور ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button