انٹرنیشنل

گو رکشکوں‘‘ کو قانون ہاتھ میں لینے سے روکنے کا حکم

لکھنؤ (نیوز وی او سی ) بھارت کی ریاست اتر پردیش کے پولیس چیف سلکھان سنگھ نے حکم دیا ہے کہ کسی کو گائے کی حفاظت کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے ۔ تمام ضلعی پولیس سربراہان کے نام ایک حکم نامے میں سلکھان سنگھ نے کہا ہے کہ بہت سے مقامات پر گائے ، بھینس کی منتقلی میں بھی رکاوٹ کھڑی کرنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ حکام کا فرض ہے کہ وہ گائے بھینس وغیرہ کی منتقلی سے مقامی تھانہ انچارجز کو مطلع کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔ سلکھان کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بہت سے لوگ مذہب کی تبدیلی کے خلاف ردعمل کے نام پر بھی قانون ہاتھ میں لے کر متعلقہ افراد کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتے ہیں۔ انہوں نے حکم نامے میں یہ ہدایت بھی کی کہ پارکس میں کسی بھی جوڑے کو تشدد کانشانہ بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button